شبیر وانی
سرینگر: محکمہ تعلیم جموں و کشمیر نے موسمی خطرات کے پیش نظر جموں صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکول 5 ستمبر 2025 تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ کے مطابق یہ فیصلہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ اور حالیہ مسلسل بارشوں، زمین کھسکنے، فلیش فلڈز اور نشیبی علاقوں میں پانی بھر جانے کے باعث کیا گیا ہے تاکہ طلبہ اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید کہا گیا ہے کہ جہاں کہیں ممکن ہو، طلبہ کے لیے آن لائن کلاسز کا اہتمام کیا جائے تاکہ تعلیم کا سلسلہ متاثر نہ ہو۔
یہ حکم نامہ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں ڈاکٹر نسیم جاوید چودھری نے جاری کیا ہے، جبکہ انتظامیہ اور ضلعی حکام کو اس پر فوری عمل درآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔