سری نگر/ صوبائی کمشنر کشمیر انشول گرگ نے موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر لوگوں کو احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی فیلڈ ٹیمیں صورتحال کی کڑی نگرانی کر رہی ہیں۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریائوں، ندی نالوں اور دیگر آبی ذخائر کے نزدیک جانے سے اجتناب کریں۔
موصوف صوبائی کمشنر نے کہا: ‘کشمیر میں موجودہ موسمی صورتحال کے باعث آبی ذخائر میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے اور آئی ایم ڈی کے مطابق یہ موسمی صورتحال دوپہر تک جاری رہنے کا امکان ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘انتظامیہ کی فیلڈ ٹیمیں صورتحال کی نگرانی کر رہی ہیں’۔
صوبائی کمشنر نے لوگوں سے الرٹ رہنے اور دریائوں، ندی نالوں اور دیگر آبی ذخائر کے نزدیک جانے سے اجتناب کرنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے لوگوں سے ایمرجنسی کی صورتحال میں 112/6005953255 پر کال کرنے کو کہا ہے۔
خراب موسمی صورتحال: صوبائی کمشنر کشمیر کی لوگوں سے احتیاط کرنے کی اپیل
