سری نگر/ جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا جموں و کشمیر کے سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دہلی حکومت کی جانب سے مدد کی فراخدلانہ پیشکش کے لیے ان کی کال پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ تعاون اور خیر سگالی کے ایسے اشارے اس مشکل وقت میں ہمارے عزم کو مضبوط کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا ’ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا جی کا جموں و کشمیر کے سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دہلی حکومت کی جانب سے مدد کی فراخدلانہ پیشکش کے لیے ان کی کال کے لیے شکریہ ادا کیا۔‘
پوسٹ میں مزید کہا گیا ’انہوں نے کہا کہ تعاون اور خیر سگالی کے ایسے اشارے اس مشکل وقت میں ہمارے عزم کو مضبوط کرتے ہیں۔‘
عمرعبداللہ کا سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کال کرنے پر دلی کی وزیر اعلیٰ کا شکریہ
