جموں/ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں ترکوٹہ پہاڑیوں میں خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے شری ماتا ویشنو دیوی یاترا منگل کو مسلسل آٹھویں روز بھی معطل رہی۔
حکام نے بتایا کہ خطہ میں مسلسل بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب سے پیدا ہوئے حفاظتی خدشات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر کٹرا بیس کیمپ سے یاترا کو معطل کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ریاسی ضلعی انتظامیہ اور شرائن بورڈ کے اہلکار صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تباہ شدہ راستوں اور سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔
شری ماتا ویشنو دیوی یاترا مسلسل 8 ویں روز بھی معطل
