بدگام/ ضلع بدگام کے علاقے چادورہ میں پیر کی دیر رات ایک اسپیشل پولیس آفیسر (SPO) بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔ مرحوم کی شناخت بشیر احمد تیلی، 45 سال، رہائشی بادیپورہ، چادورہ، بدگام کے طور پر ہوئی ہے۔بشیر احمد تیلی جموں و کشمیر پولیس میں اسپیشل پولیس آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور ڈی پی ایل سرینگر میں تعینات تھا۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔