راجوری/ راجوری کے دہری رالیوٹ کے قریب منگل کی صبح ایک فوجی گاڑی کے پھسلنے سے جے سی او اور چار دیگر فوجی زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق صبح تقریباً 7:10 بجے، لائٹ وہیکل پیٹرول گلوٹھی ہیڈکوارٹر واپس آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔
زخمیوں کو فوری طور پر راجوری آرمی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ اور علاج جاری ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔