محمد تسکین، جموں / جموں۔سری نگر قومی شاہراہ ایک بار پھر بند کر دی گئی ہے۔مسلسل بارشوں کے باعث شاہراہ کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں پیدا ہو جانے کے بعد مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹریفک حکام کے مطابق شاہراہ کی بحالی کے لیے مشینری موقع پر ہے اور صفائی کا کام جاری ہے، تاہم فی الحال گاڑیوں کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ادھر مغل روڈ اور ایس ایس جی روڈ پر ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق جاری ہے، جبکہ سنتھان روڈ بدستور بند ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت سفر سے گریز کریں اور تازہ ترین معلومات کے لیے ٹریفک پولیس کے ٹوئٹر ہینڈل اور فیس بک پیج کو فالو کریں۔