اشتیاق ملک
ڈوڈہ // ضلع ڈوڈہ کی سب ڈویژن گندوہ میں پسی گرنے کے ایک اور واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صبح 11 بجے کے قریب گھنشانہ گاؤں میں اچانک پسی گر آئی جس کی زد میں آکر گمان سنگھ ولد چتر سنگھ زخمی ہوا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر زخمی کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال گندوہ منتقل کیا۔
واضح رہے کہ آج صبح گندوہ کے گاؤں کلہوتران میں ایک رہائشی مکان گرنے سے ماں اور بیٹی زخمی ہوگئی تھیں۔
اس دوران ضلع ڈوڈہ کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں دیہات میں مسلسل چھٹے روز بھی پانی، بجلی اور سڑک رابطے بری طرح متاثر ہیں۔