ڈوڈہ // جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کی سب ڈویژن گندوہ کے کلہوتران گاؤں میں آج صبح بارشوں کے نتیجے میں ایک رہائشی مکان منہدم ہوگیا، جس میں ماں اور بیٹی زخمی ہوئیں۔اطلاعات کے مطابق صبح تقریباً سات بجے غلام قادر ولد لسہ بٹ کا مکان اچانک گر گیا۔ حادثے میں رویسہ بیگم (43) زوجہ شفقت علی اور ان کی بیٹی مسکان بانو (16) زخمی ہوگئیں۔مقامی لوگوں نے ریسکیو کارروائی انجام دیتے ہوئے دونوں کو فوری طور پر پی ایچ سی چنگا منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حکام کے مطابق دونوں کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ خاندان کو فوری امداد فراہم کی جائے۔