مشتاق اسلام
پلوامہ / پولیس نے پلوامہ کے علاقے کھربٹ پورہ رتنی پورہ میں ایک سرگرم ملی ٹینٹ کا دو منزلہ رہائشی مکان قرق کر لیا ہے۔ مکان کا مالک گلزار احمد ڈار، ملی ٹینٹ ارجمند گلزار عرف حمزہ بھائی کا والد ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ پراپرٹی یو اے پی اے ایکٹ 1967 کے تحت پروسیڈز آف ٹیررازم کے معاملے میں منسلک کی گئی ہے۔ پراپرٹی ایف آئی آر نمبر 25/2022 میں درج مقدمے کے تحت قرق کی گئی ہے، جس میں مختلف دہشت گردی اور آرمز ایکٹ کے سیکشن شامل ہیں۔ پولیس نے عوام کو آگاہ کیا کہ اس پراپرٹی کو فروخت، منتقلی یا کرایہ پر دینے کی اجازت نہیں ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ریاست میں دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔