جے پور/ شمالی ریلوے کے جموں ڈویژن پر شدید بارش کی وجہ سے کٹھوعہ-مادھوپور پنجاب اسٹیشنوں کے درمیان پل نمبر-17 پر تکنیکی خرابی کی وجہ سے ریل کی آمدورفت متاثررہے گی۔
نارتھ ویسٹرن ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر ششی کرن کے مطابق اس کی وجہ سے نارتھ ویسٹرن ریلوے پر ابتدائی اسٹیشن سے ٹرین نمبر 14661 باڈمیر-جموں توی ٹرین سروس31 اگست کو منسوخ رہے گی، اسی طرح ٹرین نمبر 14662 جموں توی-باڈمیر، ٹرین نمبر 14803 بھگت کی کوٹھی – جموں توی، گاڑی نمبر14804 جموں توی بھگت کی کوٹھی، ٹرین نمبر 12413 اجمیر-جموں توی، ٹرین نمبر 12414 جموں توی-اجمیر اور ٹرین نمبر 19224، جموں توی-سابرمتی ٹرین سروس 31 اگست کو منسوخ رہے گی۔
شمالی ریلوے کے جموں ڈویژن میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ریل ٹریفک متاثر
