جموں/ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے ایک دور افتادہ گاؤں میں بادل پھٹنے سے تین افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ دو دیگر لاپتہ ہوئے ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ رام بن کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ رات کو اطلاع ملنے پر، ڈی سی رام بن محمد الیاس خان اور ایس ایس پی ارون گپتا ایس ڈی آر ایف اور کیو آر ٹی کی ٹیم کے ساتھ فوری طور پر جائے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی سی ذاتی طور پر بچاؤ اور راحت کے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں 3 جانیں ضائع ہوئی ہیں جبکہ 2 تاحال لاپتہ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
رام بن کے ایک گائوں میں بادل پھٹنے سے 4 کی موت، 1 لاپتہ
