عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//دہلی سے سرینگر کے لیے روانہ ہونے والی اسپائس جیٹ کی پرواز فضامیں معمولی تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے بعد جمعہ کو سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بحفاظت اتر گئی۔ہوائی اڈے کے حکام نے کہا کہ فلائٹ کے عملے نے فوری طور پر صورتحال کو سنبھالا اور مسافروں یا طیارے کو کسی نقصان کے بغیر محفوظ لینڈنگ کو یقینی بنایا۔سری نگر ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ تمام مسافر محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا “دہلی سرینگر سپائس جیٹ کی پرواز میں کچھ تکنیکی مسائل پیدا ہوئے، لیکن وہ ہوائی اڈے پر بحفاظت لینڈ کر گئی، تمام مسافر محفوظ ہیں،” ۔