سری نگر/ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج آثار شریف درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور وہیں نماز جمعہ بھی ادا کی۔ ڈاکٹر فاروق نے اس موقعہ پر جموں وکشمیر میں مکمل امن و امان، عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا، لوگوں کی خوشحالی و ترقی اور فلسطینی عوام کی فتح و نصرت کیلئے دعا کی۔
انہوں نے فرزندانِ توحید سے اپیل کی کہ وہ عالم اسلام کی فتح نصرت اور فلسطینی عوام کو درپیش موجودہ چیلنجوں سے نجات کیلئے خصوصی دعاﺅں کا اہتمام کریں۔
یاد رہے کہ ان دونوں حضرت میں عید میلادلنبی(ص) کے ایام متبرکہ جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے زائرین کیلئے گئے انتظامات کی جانکاری بھی حاصل کی اور اُمید ظاہر کی کہ امسال عقیدتمدوں کیلئے معقول اور مناسب انتظامات رکھے جائیں گے کیونکہ یہاں سب سے بڑا اجتماع منعقد ہوتا ہے۔
ڈاکٹر فاروق نے عید میلادالنبی(ص) کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا
