اشرف چراغ
کپوارہ// کپوارہ کے راجوار علاقہ میں فوج اور پولیس نے ایک کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا ۔پولیس کے مطابق سپیشل آپریشن گروپ نے بھون وڈر جنگل میں ایک مصدقہ اطلاع پر چھاپہ مارا جس کے دوران بھاری مقدار میں مجرمانہ مواد بر آمد کیا گیا ۔پولیس کے مطابق 22UBLG،2UPGL،15راونڈ گولیا ں ،سیاہ پوڈر مادہ (مشتبہ دھماکہ خیز مادہ)5پنسل سیل ،گیس چولہ ،3ترپال ،11جوتے ،12برتن ،ہتھیارو ں کی صفائی کا تیل ،اسلحہ وگولہ باورد اور لاجسٹک اشیاء ضبط کیا گیا ۔