محمد تسکین
بانہال // مسلسل بارشوں کی وجہ سے کرول۔ گول سنگلدان کی اہم شاہراہ کالا پانی رام بن کے نزدیک دریائے چناب کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ڈھ کر چناب برد ہوگئی ہے جس کی وجہ سے سب ڈویژن گول سنگلدان اور دریائے چناب کے پار رام بن کیلئے مال گاڑیوں اور بسوں کی آمدورفت ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے اور اس سڑک کے نکل جانے سے میترا، پرنوت ، کنگا ، گاندری ، کبھی ، دھرمکنڈ ، ٹنگر ، سمڑ ، سنگلدان اور گول کے ایک لاکھ سے زائید لوگوں کیلئے رسل و رسائل کیلئے اہمیت کی حامل اور باڈر روڈ آرگنائزیشن کے زیر کنٹرول اس اہم دفاعی شاہراہ کی بحالی میں چند ہفتوں کا وقت لگ سکتا ہے۔ اس سڑک کے بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کا سفر قدرے کمزور وزن اٹھانے والے جھولا پل رام بن سے چھوٹی مسافر گاڑیوں تک ہی محدود ہوگیا ہے اور کرول۔ میترا۔ گول سڑک کی بحالی کے بعد بھی اس وسیع و عریض علاقوں مین ٹرک اور بسوں کو دوبارہ چلایا جا سکتا ہے۔