عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/ماتا ویشنو دیوی یاترا کو جموں خطے میں خراب موسم کے باعث معطل کر دیا گیا ہے۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ تین دنوں سے جاری موسلا دھار بارش نے جموں میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خراب موسم کے پیش نظر حکام نے دو دن کے لیے تعلیمی ادارے بھی بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔کئی سڑکیں احتیاطی اقدامات کے طور پر بند کر دی گئی ہیں جبکہ پلوں کے بہہ جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں اور عوام کی حفاظت کے پیش نظر یاترا کو اس وقت تک معطل رکھا گیا ہے جب تک موسم کی صورتحال بہتر نہیں ہو جاتی ـ