عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/خراب موسم کی وجہ سے جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ دسویں اور گیارہویں جماعت کے تمام امتحانات، جو بدھ کو ہونے تھے، ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا، ’’دسویں اور گیارہویں جماعت کے تمام امتحانات جو 27۔08۔2025 کو شیڈول تھے، ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
بورڈ نے کہا ہے کہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان علیحدہ طور پر کیا جائے گاـ