ڈوڈہ/ ڈوڈہ ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں اور خراب موسمی حالات کے باعث کم از کم چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد مکانات اور املاک کو نقصان پہنچا ہےـایک سینئر افسر نے بتایا کہ دو افراد اس وقت جاں بحق ہوئے جب اُن کا مکان منہدم ہوگیا، جبکہ دو دیگر افراد لگاتار بارشوں سے پیدا ہونے والے فلیش فلڈز میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔افسر نے مزید کہا، ’’کئی علاقوں میں رہائشی ڈھانچوں اور دیگر املاک کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔ ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے اور ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری ہیں۔‘‘انتظامیہ نے رہائشیوں بالخصوص نچلے علاقوں اور پہاڑی خطوں میں بسنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں کیونکہ وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔