محمد تسکین
بانہال//رامبن میں دریائے چناب میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے اور رامبن کے میترا میں ایک پل۔کو تعمیر کرنے والی کمپنی کی مشینری دریائے چناب میں پانی کی اونچی سطح کی وجہ سے پانی میں ڈوب گئی یے ۔ضلع انتظامیہ رامبن نے رامبن میترا کے نچلے علاقے میں چناب کے کنارے آباد لوگوں کو اپنے مکانوں سے محفوظ مقامات کی طرف منتقیل کیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ جھولا پل میترا رامبن کے پاس دریائے چناب 23.30 میٹر کی بلندی پر بہہ رہا ہے اور یہ ٹھیک نشان خطرے کا نشان ہے اور بارشیں مسلسل ہورہی ہیں۔ ضلع رامبن میں کل رات سے بارشیں ہو رہی ہیں اور جموں سرینگر قومی شاہراہ کے کئی مقامات پر پتھروں کے گرنے کے بعد ٹریفک کو آج صبح سے بند کیا گیا ہے۔