اشتیاق ملک
ڈوڈہ /ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ، بھلیسہ اور بھدرواہ میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے عوامی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ تحصیل چلی پنگل کے گاؤں امرت پورہ میں ایک رہائشی مکان گرنے سے 13 سالہ لڑکی ملبے تلے دب گئی جبکہ ایک عمر رسیدہ خاتون کو زندہ بچا لیا گیا۔
گندوہ بھلیسہ، چلی پنگل، کہرہ، بونجواہ اور بھدرواہ کے مضافات میں درجنوں رہائشی مکانات اور زرعی زمینوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ زمینی رابطہ منقطع، پانی، بجلی اور سڑکوں کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے جبکہ متعدد مقامات پر بادل پھٹنے کے واقعات سے تباہی مزید بڑھ گئی ہے۔