عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگرْ/ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو یہاں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں ‘امپائورنگ کمیونٹیز – ویلفئیر فار آل’ پروگرام میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے ایک نمائش کا افتتاح کیا، خواتین اور پسماندہ گروپوں کے لیے قرضوں کی منظوری دی اور پی ڈبلیو ڈیز کو مصنوعی امدادی سامان اور اسکوٹیز سپرد کیں۔
وزیر اعلیٰ نے چیریٹی سے حقوق پر مبنی فلاح و بہبود کی طرف حکومت کی تبدیلی اور ای ڈبلیو ایس لڑکیوں کے لیے شادی میں بہتر امداد، 10 لاکھ روپیے سے زیادہ مستحقین کے لیے پنشن میں اضافہ، خواتین کے لیے مفت پبلک ٹرانسپورٹ، 5 سو آنگن واڑی مراکز کو سکشم مراکز اور بال ودیالیوں کو اپ گریڈ کرنے اور ساکتی وشکتی جیسی نئی سہولیات پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے جموں و کشمیر میں پسماندہ برادریوں کو جامع ترقی، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
یو این آئی۔ ایم افض