عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں کے نئی بستی علاقے میں اتوار کے روز سیکورٹی فورسز نے ایک جہاز نما غبارے کو برآمد کیا جس پر ’پی آئی اے‘ لکھا ہوا تھا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے غبارے اکثر سرحد پار سے چھوڑے جاتے ہیں اور یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جموں و کشمیر میں پاکستانی نشانات والے غبارے ملے ہوں۔ اس سے قبل سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر سمیت کٹھوعہ اور راجوری اضلاع میں بھی اسی نوعیت کے غبارے برآمد ہو چکے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ جہاں پاکستانی ڈرونز دہشت گرد تنظیموں کو ہتھیار، منشیات اور رقم فراہم کرنے کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں، وہیں ایسے غبارے ایک نفسیاتی ہتھیار کے طور پر بھیجے جاتے ہیں تاکہ عوام میں خوف و ہراس پیدا ہو اور سیکیورٹی فورسز کی توجہ منتشر ہو۔ سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی نشانات والے غباروں کی موجودگی کو معمولی نہیں سمجھا جا سکتا کیونکہ یہ اقدام ایک منظم حکمت عملی کا حصہ معلوم ہوتا ہے، جس کا مقصد خطے میں غیر یقینی صورتحال کو بڑھاوا دینا ہے۔
جموں میں ’پی آئی اے‘ طیارے سے مشاہبہ پاکستانی غبارہ برآمد
