عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہ: ‘ان کے نظریات، خیالات اور ملک کی خدمت کی لگن ہمیں ہمیشہ متاثر کرتی رہے گی’۔
واضح رہے کہ ارون جیٹلی بی جے پی کے سینئر لیڈر تھے۔ انہوں نے 2014 سے 2019 تک مرکزی حکومت میں مالیات اور کارپوریٹ امور کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ 24 اگست 2019 ک 66 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے موصوف کو ان کی پونیہ تیتھی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں شری ارون جیٹلی جی کو ان کی پنیتتی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘ وہ ایک بہترین سیاستدان اور قانونی ماہر تھے جنہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت کے لیے وقف کر دی اور ملک کی ترقی میں بے پناہ شراکت کی’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘ ان کے نظریات، خیالات اور ملک کی خدمت کی لگن ہمیں ہمیشہ متاثر کرتی رہے گی’۔
منوج سنہا کی ارون جیٹلی کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت
