مشتاق الاسلام
پلوامہ //انسدادِ بدعنوانی عدالت پلوامہ کے معزز جج ڈاکٹر نور محمد میر
نے سابق گرداور کیگام شوپیاں غلام حسن کمار کو رشوت ستانی کیس میں مجرم قرار دیا۔ ملزم پر الزام تھا کہ اس نے 2008 میں زمین کی حد بندی کے عوض شکایت گزار سے دو ہزار روپے رشوت لی تھی۔ انسدادِ بدعنوانی بیورو کی جانب سے بچھائے گئے ٹریپ میں ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا۔ عدالت نے ملزم کو تین سال چھ ماہ قید اور جرمانہ بیس ہزار روپے جبکہ ایک سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔یہ فیصلہ انسدادِ بدعنوانی بیورو کی بدعنوانی کے خلاف جاری کوششوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
سابق گرداور بدعنوانی کیس میں مجرم قرار
