محمد تسکین
بانہال// جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ٹکری ادھم پور کےقریب ایک المناک سڑک حادثے میں کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے ایک ماں اور بیٹے کی موت ہو گئی، جب کہ باپ زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت شفیقہ بیگم زوجہ عبدالکبیر زرگر اور ان کے 33 سالہ بیٹے آصف کبیر زرگر ساکن کشتواڑ کے طور پر ہوئی ہے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کی بلینو کار نمبر JK 02CH/5448، جموں سے کشتواڑ کی طرف جارہی تھی، کنٹرول کھو بیٹھی اور سڑک کے کنارے دیوار سے ٹکرا گئی۔
زخمی عبدالکبیر زرگر ریٹائرڈ این ایچ پی سی ملازم جی ایم سی جموں میں زیر علاج ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے