یواین آئی
اقوام متحدہ//اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ یہ اپیل ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل نے غزہ شہر پر قبضے کے لیے فوجی کارروائی کے ابتدائی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔گوتریس جاپان میں افریقی ترقی سے متعلق ایک کانفرنس میں شریک ہیں۔ انھوں نے آج جمعرات کے روز کہا غزہ میں فوری جنگ بندی تک پہنچنا ضروری ہے تاکہ شہر کو نشانہ بنانے والی کسی بھی فوجی کارروائی سے پیدا ہونے والی مزید ہلاکتوں اور تباہی سے بچا جا سکے۔انھوں نے اسرائیل سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی توسیع کے فیصلے سے باز آئے۔