یو این آئی
نئی دہلی//انڈیااتحاد کے نائب صدرجمہوریہ کے امیدوار سابق جسٹس بی سدرشن ریڈی کی نامزدگی جمعرات کو تمام اتحادی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کی موجودگی میں کی جائے گی۔جسٹس ریڈی صبح 11:30 بجے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے اور اس دوران کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے ، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار کے ساتھ اتحاد کے تمام سرکردہ قائدین موجود رہیں گے ۔قابل ذکر ہے کہ انڈیا اتحاد نے سپریم کورٹ کے سابق جج مسٹر ریڈی کو نائب صدر کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے جبکہ حکمراں پارٹی نے مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن کو امیدوار بنایا۔ملک کے 17ویں نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کے لیے ووٹنگ 9 ستمبر کو ہونی ہے۔