یو این آئی
نئی دہلی//سپریم کورٹ کالجیم نے بمبئی ہائی کورٹ میں 14 وکلاء کی بطور جج تقرری کی سفارش کی ہے ۔ان تمام وکلاء کو جج کے عہدہ پر مقرر کرنے کی تجویز کو منگل کو چیف جسٹس بی آر گوائی کی صدارت میں ہوئی کالجیم کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔عدالت عظمیٰ کی طرف سے جاری کردہ دو الگ الگ بیانات کے مطابق، وکلاء – سدیشور سندر راؤ تھومبرے ، مہروز اشرف خان پٹھان، رنجیت سنگھ راجہ بھوسلے ، سندیش دادا صاحب پاٹل، شری رام ونائک شرساٹ، ہیتن شامراؤ وینیگاوکر، رجنیش رتناکر ویاس، راج دامودر واکوڈے ، نندیش شنکر راؤ دیشپانڈے ، امت ستیہوان جامسانڈیکر، آشیش سہدیو چوہان، محترمہ ویشالی نمباجیراؤ پاٹل- جادھو، ابا صاحب دھرما جی شندے اور فرحان پرویز دوباش کو بامبے ہائی کورٹ کے جج کے طور پر تقرری کی سفارش کی گئی ہے ۔اسی دوران سپریم کورٹ کالجیم نے گوہاٹی ہائی کورٹ کے دو ایڈیشنل ججوں کی مستقل جج کے طور پر تقرری اور ایک کی مدت کار توسیع کی سفارش کی ہے ۔منگل کو چیف جسٹس بی آر گوائی کی صدارت میں ہوئی کالجیم کی میٹنگ میں اس سے متعلق تجاویز کو منظوری دی گئی۔عدالت عظمیٰ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، کالجیم نے گوہاٹی ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس بڈی ہابنگ اور جسٹس این اونی کرشنن نائر کو مستقل ججوں کے طور پر مقرر کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔