عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آل اِنڈیا اِنسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس) اونتی پورہ سچدانند موہنتی نے کل وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی اور پریمیئر ہیلتھ اِنسٹی چیوٹ کی تعمیر پر جاری کام کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔موہنتی نے وزیراعلیٰ کو اَب تک مکمل کئے گئے کام اور آئندہ کے لئے تیار کردہ منصوبہ بندی سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے زور دیا کہ پروجیکٹ کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ یہ اہم طبی ادارہ جلد از جلد مکمل ہو کر وادیٔ کشمیر لوگوں کے لئے وقف کیا جاسکے ۔