عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کھیلوں اور جسمانی فٹنس کو فروغ دینے کے ملک گیر پہل کے سلسلے میں یوتھ سروسز اور کھیلوں کے وزیر ستیش شرما نے 29 اگست کو قومی یوم کھیل اور جموں میں 3 اگست کو کمیونٹی فٹنس ڈے منانے کے لیے متعدد پروگراموں کا اعلان کیا۔وزیر نے یہ اعلان نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کے ذریعہ بلائی گئی ایک ورچوئل میٹنگ میں شرکت کرتے ہوئے کیاتھی۔ستیش شرما نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں ہفتہ بھر کی سرگرمیوں کا مقصد فٹنس کے بارے میں بیداری پھیلانا، کھیلوں میں نچلی سطح پر شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا اور شہریوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور صحت مند زندگی کی اقدار کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صبح کی اسمبلیوں کے دوران سکول، کالج اور کمیونٹی ادارے میجر دھیان چند کو خراج عقیدت، فٹنس کے عہد، کھیل اور تفریحی کھیل، دیسی کھیل، یوگا سیشن، سائیکلنگ ایونٹس اور کمیونٹی واک کا اہتمام کریں گے۔انہوں نے کہا”زیادہ سے زیادہ شمولیت اور اثر کو یقینی بنانے کے لیے، فی ضلع افراد کا ایک مخصوص ہدف مقرر کیا گیا ہے۔”۔