عظمیٰ ویب ڈیسک
اودھمپور/مسلسل شدید بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث ریلوے حکام نے اتوار کو اودھمپور پٹھانکوٹ ٹرین سروسز کو اگلے احکامات تک معطل کر دیا ہے۔ایک ریلوے عہدیدار نے بتایا کہ مسلسل شدید بارش کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اودھمپور پٹھانکوٹ کے درمیان ریل خدمات کو اگلے احکامات تک بند رکھا جائےگا۔
عہدیدار کے مطابق گزشتہ 10 گھنٹوں سے جاری مسلسل بارش کی وجہ سے پٹریاں ٹرین کی آمد و رفت کے لیے غیر محفوظ ہو گئی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ریلوے حکام کی جانب سے یہ اقدام مسافروں کی حفاظت اور سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔
ناسازگار موسمی صورتحال کے پیش نظر ادھم پور پٹھانکوٹ ٹرین سروسزمعطل
