عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ضلع کٹھوعہ کے لینڈ سلائیڈنگ واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سینئر سول اور پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کوششوں کو مربوط طریقے سے انجام دیں اور جائے وقوعہ پر طبی امداد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہامیں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جی کو فوج، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے کی جا رہی بچاؤ اور راحتی کارروائیوں کے متعلق بریفنگ دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہاکٹھوعہ کے کئی علاقوں میں تباہ کن بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے جانی نقصان پر شدید دکھ ہوا، یہ انتہائی پریشان کن سانحہ ہے۔انہوں نے کہامیں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جی کو فوج، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے بچاؤ اور راحتی کارروائیوں کے متعلق بریفنگ دی۔
منوج سنہا نے کہامیں نے سینئر سول اور پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کوششوں کو مربوط طریقے سے انجام دیں اور جائے وقوعہ پر طبی امداد کو یقینی بنائیںانہوں نے سوگوار کنبوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کے لئے دعا کی۔
منوج سنہا کا کٹھوعہ واقعے پر اظہار دکھ، متعلقہ حکام کو بچاؤ اور امدادی کارروائیاں یقینی بنانے کی دی ہدایت
