عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/شمالی ضلع کپوارہ کے سوگام علاقے میں ہفتہ کی دوپہر ایک 45 سالہ شخص کنویں میں گرکر لقمہ اجل بن گیا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سوگام کے لاسی پورہ گاؤں میں اُس وقت پیش آیا جب دو افراد صفائی کے دوران اچانک پھسل کر کنویں میں گر گئے۔
ان میں سے ایک شخص کی پرویز احمد صوفی نامی ،عمر 20برس کے طور پر ہوئی ہےجس کو بروقت بچا لیا گیا، جبکہ دوسراشخص جس کی شناخت عبدالرشید صوفی عمر 45برس ساکن دارم واری، کنویں میں ڈوب گیاجس باعث عبدالرشید صوفی کی موت واقع ہوگئی ۔پولیس، ایس ڈی آر ایف اور مقامی رضاکاروں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس کے بعد لاش کو کنویں سے باہر نکالا ۔واقعے کا نوٹس لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
سوگام کپوارہ میں کنویں میں گرنے سے 45سالہ شخص جاں بحق
