اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ میں واقع ٹھاٹھری کلہوتران شاہراہ پر سید موڑ کے مقام پر پہاڑی کا ایک بڑا حصہ کھسکنے سے ٹریفک کو دو گھنٹے سے روک دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سید موڑ کے نزدیک پہاڑی کا ایک بڑا حصہ کھسک گیا ہے اور وقفے وقفے سے پہاڑی سے پتھر گررہے ہیں جس کی وجہ سے احتیاطی طور پر ٹریفک کو معطل کیا گیا ہے۔
ڈوڈہ: ٹھاٹھری کلہوتران شاہراہ پر پہاڑی کھسکنے کا واقعہ،احتیاطی طور ٹریفک معطل
