عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//یوم آزادی 2025کے موقع پر جموں و کشمیر وقف بورڈ نے ممتاز صحافیوں، سماجی کارکنوں اور دانشوروں کو مختلف زمروں کے اعزازات سے نوازا ہے۔ علمدارؒ کشمیر ایوارڈ حاصل کرنے والے سبھی میڈیا افراد مقامی ہیں۔ ان ممتاز صحافیوں کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا دونوں شعبوں میں صحافت کے میدان میں ان کی مختلف صلاحیتوں میں مثالی خدمات پر ایوارڈ دیا جائیگا۔ اس کے علاوہ چند سماجی کارکنوں اور دانشوروں کو بھی نوازا جارہا ہے۔