یواین آئی
ولنیئس// لتھوانیا میں شدید بارشوں سے ہونے والی تباہی کے باعث قومی ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ لتھوانیا میں شدید بارشوں کے باعث فصلیں تباہ اور کھیتوں میں پانی بھر گیا ہے۔حکومت نے بدھ کے روز ہنگامی حالت کا اعلان کیا اور کہا کہ اس سے حکام کو بہت سے پروٹوکول سے بچنے اور فوری اور موثر فیصلے لینے میں مدد ملے گی۔ اس سے کسانوں کو اپنی فصلوں اور کاشتکاری کو بچانے میں مؤثر طریقے سے مدد ملے گی۔ملک گیر ایمرجنسی سے پہلے ہی چودہ میونسپلٹیز نے مقامی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا تھا۔حکومت نے کہا کہ طویل بارشوں کی وجہ سے 50 سے 70 فیصد فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اور چونکہ کھیتوں میں ابھی بھی پانی بھرا ہوا ہے، کسان مقررہ وقت کے مطابق جمعہ تک نئی فصل بونے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔حکام نے بتایا کہ جون اور جولائی میں ہونے والی بارش قومی سطح پر ریکارڈ کی گئی دوسری سب سے زیادہ بارش تھی۔ زیادہ بارشیں صرف 2007 میں ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیتوں میں پانی بھر گیا تھا کہ تھوڑی سی بارش بھی نئے سیلاب لے آئی۔نائب وزیر زراعت اینڈریس پالیونیس نے کابینہ کے اجلاس کو بتایا کہ ہنگامی اختیارات کسانوں کو اس موسم میں فصلوں کی کٹائی جاری رکھنے کی اجازت دیں گے۔لاتویا نے بھی گزشتہ ہفتے ٹھنڈ، بارش اور سیلاب کی وجہ سے زرعی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔ لیتوین پارلیمانی ترجمان ڈائیگا میئرینا نے خبردار کیا کہ فصل خراب ہونے کی وجہ سے خوراک کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔