عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// 79ویں یوم آزادی کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر کے راج بھون میں قومی پرچم لہرایا اور سلامی دی۔ انہوں نے سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے آزادی پسندوں اور پولیس، فوج اور سی اے پی ایف کے بہادر دلوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ان شہریوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے کشتواڑ کے چسوتی میں بادل پھٹنے سے اپنی جانیں گنوائیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ” یوم آزادی پر، آئیے ہم عہد کریں کہ امن اور ترقی کے اس تاریخی سفر سے کوئی فرد یا گائوں باہر نہیں رہے گا‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’جب ہم ترنگے کو بلند ہوتے دیکھتے ہیں، تو آئیے ہم فخر، اعتماد اور امید کے ساتھ جموں کشمیر کے UT کے بہتر اور روشن مستقبل کی طرف دیکھیں،” ۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا”79 ویں یوم آزادی کے موقع پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یہ وہ دن ہے جب ہم اپنے ترنگے کو آسمان پر اڑتے ہوئے دیکھ کر فخر محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہامیں اس ہر شہری کے ساتھ شامل ہوں، جن کی مادر وطن سے بے پناہ محبت نے ہمیں آزادی دلائی۔ میں سویلین شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنہیں 22 اپریل کو پہلگام میں ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں بے دردی سے ہلاک کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی مسلح افواج، ہمارے بہادر سپاہیوں، سیکورٹی، انٹیلی جنس ایجنسیوں جموں کشمیر پولیس اور آپریشن سندور اور آپریشن مہادیو میں شامل ہر اہلکار کو پہلگام حملے کا بدلہ لینے کے لیے ان کی بہادری اور عزم کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔میرا دل کشتواڑ کے چسوتی میں بادل پھٹنے سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے ساتھ بھی ہے۔ میں اس قدرتی آفت سے دکھی ہوا ہوں اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، امدادی کارروائیاں جنگی بنیادوں پر جاری ہیں۔یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی مقدس مادر وطن سے ایک ایک ملی ٹینٹ کا صفایا کریں، جہاں مسلح افواج، سی اے پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس دہشت گردی کو کچلنے کے عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں، وہیں حب الوطنی کے جذبے اور معاشرے کی اجتماعی کوشش جموں کشمیر کو یقینی طور پر ملی ٹینسی سے پاک کر دے گی۔انہوں نے کہا کہہمیں جموں کشمیر کو ہر شعبے میں مضبوط اور خود انحصار بنانے کے لیے ایک ہی مقصد کے ساتھ کام کرنے اور سب کے لیے برابری اور خوشحالی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے خود کو وقف کرنا چاہیے۔ایل جی نے کہا’’آئیے اپنے کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کے لیے بہتر زندگی بنانے کے لیے خود کو دوبارہ وقف کریں، آئیے ہم ایک خوشحال دیہی معیشت کی تعمیر کے لیے کام کریں اور سماجی تبدیلی کے لیے محنت کش طبقے کو بااختیار بنائیں‘‘۔