عظمیٰ ویب ڈیسک
سر ی نگر/نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کشتواڑ سانحے پر غم اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ابھی بھی 5 سو زیادہ لوگ ملبے کے نیچے پھنسے ہوسکتے ہیں۔انہوں نے جمعہ کو یہاں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاکشتواڑ میں ابھی بھی پانچ سے زیادہ لوگ ملبے کے نیچے پھنسے ہوسکتے ہیں بلکہ کچھ ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ یہ تعداد ایک ہزار ہوسکتی ہے۔
عمر عبداللہ کے خطاب کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھاعمر صاحب نے بالکل صاف کہا اور دو دھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ کرکے رکھ دیا۔انہوں نے کہاآج اس تقریب میں آنسو بھی تھے اور خوشیاں بھی تھیں، کیونکہ میں خود وزیر اعلیٰ رہا ہوں، اس وقت دفعہ 370 بھی تھا اور ریاست کا درجہ بھی تھا۔ان کا مزید کہنا تھاریاستی درجے کے لئے دستخطی مہم چلائی جائے گی۔
کشتواڑ سانحہ: یہ انتہائی غم کا لمحہ ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
