عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لارنو مرگن ٹاپ علاقے میں گذشتہ شام لینڈ سلائیڈنگ سے قریب 30 گاڑیاں درماندہ ہوئیں۔حکام نے بتایا کہ واقعہ پیش آنے کے فوراً بعد ایس ڈی آر ایف اننت ناگ، پولیس اور سول انتظامیہ نے بچائو آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ لینڈ سلائڈنگ سے پھنسے تمام مسافروں اور ڈرائیوروں کو حفاظت کے ساتھ نکالا گیا اور اس واقعے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ رات کو مشکل ترین صورتحال میں شروع ہونے والا یہ بچائو آپریشن صبح کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز وادی کے کئی اضلاع بشمول اننت ناگ، گاندربل اور کپوارہ اضلاع میں سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے تاہم حکام نے بتایا کہ ان میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے کئی اضلاع میں ایمرجنسی ہیلپ نمبر قائم کئے ہیں تاکہ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
اننت ناگ کے لارنو مارگن ٹاپ پر لینڈ سلائیڈنگ،درماندہ لوگوں کو بحفاظت نکالا گیا
