عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// وزیر اعظم نریندر مودی نے کشتواڑ ضلع میں بادل پھٹنے اور سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے لیے دلی ہمدردی اور دعائوں کا اظہار کیا ہے۔پی ایم مودی نے کہا کہ علاقے میں بچائو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ آفت زدگان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔پی ایم مودی نے ایکس پر کہا”میرے خیالات اور دعائیں متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ ہیں، صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے،بچائو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ضرورت مندوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی،” ۔