عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر سے باہر کلیدی منڈیوں میں خوردہ کاروبار کو پھیلانے پر اپنی توجہ کے ایک حصے کے طور پرجموں کشمیربینک نے موہالی کے دو نامور بلڈروں Amayra Sky Cityاور Amayra Trilliumکے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔بینک کے کلسٹر آفس (موہالی) میں جی ایم اور ڈویژنل ہیڈ (جموں)اشوک گپتا، زونل ہیڈ (کٹھوعہ)سریش چودھری اور کلسٹر ہیڈ(موہالی)وشال پنڈوہ کے ساتھ ساتھ بلڈر گروپس کے سینئر نمائندوں کی موجودگی میں معاہدہ کی تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اشوک گپتا نے کہا’’یہ تعاون جموں و کشمیر سے باہر اعلیٰ ممکنہ خوردہ ہائوسنگ بازاروں تک رسائی کیلئے ہماری کاروباری حکمت عملی کا حصہ ہیں، جو صارفین کو مسابقتی شرائط پر آسان مالیاتی حل پیش کرتے ہیں۔ Amayra Sky Cityاور Amayra Trilliumجیسے اہم پروجیکٹوں کے ساتھ، ہمارا مقصد ہے کہ بہت سے لوگوں کیلئے حقیقی گھر کا خواب نہیں بلکہ ایک حقیقی گھر کی ملکیت بنانا ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا ’’قابل اعتماد معماروں کے ساتھ ہاتھ ملا کر، ہم خاندانوں کے لیے بینک سے فوری قرض کی منظوری اورآرام دہ EMIsکے ساتھ، مناسب قیمت پر اچھے معیار کے گھر حاصل کرنا آسان بنانا چاہتے ہیں‘‘۔یہ تعاون صارفین کو فوری اور پریشانی سے پاک منظوریوں اور انتہائی مسابقتی شرح سود کے ذریعے ان منصوبوں کے لیے اپنے نیٹ ورک پر بینک کی تمام شاخوں سے بغیر کسی رکاوٹ کے ہوم لون کی سہولیات حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔