عظمیٰ نیوز سروس
ممبئی//فرانسیسی کار ساز کمپنی رینالٹ گروپ کی ایک ذیلی کمپنی رینالٹ انڈیا نے بدھ کوہندوستان کی جدید 7سیٹوں والی کار ’آل نیو رینالٹ ٹرائبر ‘متعارف کی۔ نیا ٹرائبر نئے اور جدید ڈیزائن کے ساتھ اہم خصوصیات کے ساتھ پیش کی گئی ۔جدید ترین فیملی کاروں کی نئی نسل مکمل طور پر نئے سرے سے ڈیزائن کی گئی ہے، جس میں نئے ہڈ، ریفریشڈ بمپر، مربوط LED DRLsکے ساتھ نئے پروجیکٹر ہیڈ لیمپس اور نئے LED فوگ لیمپ شامل ہیں۔ کیبن کو ایک اسٹائلش ڈیول ٹون ڈیش بورڈ کے ساتھ نئے سرے سے بنایا گیا ہے، جو بغیر کسی رکاوٹ کے 8انچ کے فلوٹنگ ٹچ اسکرین ڈسپلے کے ساتھ مربوط ہے جو عصری تبدیلی کی تکمیل کرتا ہے۔35نئی خصوصیات سے آراستہ یہ کار رینالٹ کے تحت پہلا پروڈکٹ ہے۔