عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/چسوتی کشتواڑ میں طوفانی بارش سے ہونے والے سانحے پر لیفٹنٹ گورنر منوج سہنا نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ لیفٹنٹ گورنر بادل پھٹنے کے واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو کی۔
انھوں نے کہا سول، پولیس، فوج، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن کو مزید مؤثر بنایا جائے اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔
کشتواڑ واقعہ پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کا اظہارِ دُکھ
