عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قصبہ بجبہاڑہ میں بجبہاڑہ پریمئر لیگ (بی پی ایل) ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔انہوں نے کہا کہ بی پی ایل جموں وکشمیر میں وسیع پیمانے پر سب سے باوقار کرکٹ ٹورنامنٹ سمجھا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اننت ناگ میں اس لیگ کے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے خوشی ہوئی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہااننت ناگ میں بجبہاڑہ پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے خوشی ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ بی پی ایل جموں وکشمیر میں وسیع پیمانے پر سب سے باوقار کرکٹ ٹورنامنٹ سمجھا جاتا ہے جو ٹیلنٹ کو ظاہر کرنے اور قومی، بین الاقوامی سطح پر اپنا مقام حاصل کرنے کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔
منوج سنہا نے بجبہاڑہ پریمئر لیگ ٹرافی کی نقاب کشائی کی
