عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر، وی کے بردی نے بدھ کے روز کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں فل ڈریس ریہرسل اور سکیورٹی ڈرلز کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پی بردی نے کہا کہ تمام دستوں نے ان ریہرسلوں میں حصہ لیا، جو پورے وادی میں خوش اسلوبی سے انجام پائیں۔
انہوں نے بتایاسرینگر میں، جہاں مرکزی پروگرام منعقد ہوگا، کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نگرانی کا نظام موجود ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ یوم آزادی کی تقریبات میں شریک ہوں اور اس کو کامیاب بنائیں۔
یوم آزادی سے قبل کشمیر میں فل ڈریس ریہرسل اور سیکورٹی ڈرلز کامیابی کیساتھ منعقد:آئی جی پی
