محمد بشارت
راجوری/ضلع راجوری کے تحصیل خواص میں ایک سڑک حادثے میں ماں بیٹے کی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے خواص علاقے میں گذشتہ شام ایک مہیندرا گاڑی زیر نمبر24BH5324Cڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر لٹھی کے قریب حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کے کمسن بیٹے کی بر سر موقع ہی موت وقع ہوئی۔
متوفین کی شناخت 25 سالہ للیتا دیوی زوجہ بلجیت سنگھ اور کرش، جو اس کا کمسن بیٹا ہے، کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شرور کی ہیں۔
راجوری سڑک حادثے میں ماں بیٹا ازجان
