عشرت حسین
پونچھ پونچھ پولیس نے جموں و کشمیر میں غلط بیانی اور علیحدگی پسندی کو فروغ دینے والی 25 کتابوں کی ضبطگی کے حوالے سے جاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئےضلع بھر میں بک شاپس پر تلاشی کارروائیاں کیں۔
تلاشی کے دوران کسی بھی قسم کا ممنوعہ لیٹریچر برآمد نہیں ہوا ہے۔ دکان مالکان کو اس ہدایت سے آگاہ کیا گیا اور خبردار کیا گیا کہ کسی بھی ممنوعہ مواد کو کسی بھی صورت میں نہ ذخیرہ کیا جائے اور نہ ہی فروخت کیا جائے۔
ضلع پونچھ پولیس نے امن قائم رکھنے، عوامی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور ملک کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام قانونی دفعات پر سختی سے عمل درآمد کے عزم کو دہرایا۔
ممنوعہ لٹریچر کی تلاش :پونچھ پولیس کی ضلع بھر میں بک شاپس پر چھاپہ مار کارروائی
