عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب معمول کی گشت کے دوران ڈھلوان سے نیچے پھسلنے سے ایک فوجی اہلکار کی موت ہو گئی۔عہدیداروں نے بتایا کہ مراٹھا لائٹ انفنٹری کے سپاہی بی انیل پیر کے روز سرحدی چوکی پر گشت کرتے ہوئے پھسل گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ سپاہی کی لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے اوڑی سب ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا ۔سرینگر میں مقیم چنار کور نے اپنے ایکس ہینڈل پر پوسٹ کیا، “چنار کور بارہمولہ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ آپریشنل ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے بہادر سپاہی بنوت انیل کمار کی قیمتی جان کے ضیاع پر گہرا افسوس کرتا ہے۔”