عشرت حسین بٹ
پونچھ //11اگست کی دیر رات سے ہونے والی موسلادھار بارش سے ضلع پونچھ میں کئی رہائشی مکانات اورسرکاری سکولوں کی عمارتوں کا نقصانات ہوئے ہیں زمین اور مٹی کے تودے گرنے سے کئی مکانات خطرے میں ہیں اور اگر ان علاقوں میں بارش جاری رہی تو لینڈ سلائیڈنگ ان سے ٹکرا سکتی ہے جس کی وجہ سے کافی نقصان کا خدشہ ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرنکوٹ تحصیل کے سنئی نالہ میں شدید بارش کے بعد سیلاب نے گورنمنٹ ہائی اسکول سنئی کی دیوار اور کھیلوں کے کمرے کو نقصان پہنچایا جبکہ اسی جگہ پر جموں پونچھ ہائی وے سے جڑنے والی ایک لنک روڈ کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ایس ڈی ایم سرنکوٹ فاروق خان نازکی نے دیگر حکام کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ہم نے نالے کے پانی کا رخ موڑ دیا ہے جو کہ سکول کی طرف بہہ رہا تھا تاکہ مزید نقصان نہ ہو جبکہ پوٹھہ، بفلیاز، درابہ میں سڑکوں کے قریب 15 سے 20 رہائشی مکانات کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر مزید بارش ہوئی تو لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ اس دوران خاندانوں کو الرٹ رکھا گیا، اور ان کا کچھ سامان منتقل کیا گیا تاکہ وہ پڑوسیوں کے گھروں میں منتقل ہو جائیں، جبکہ ڈی کے جی کے قریب بفلیاز تھانہ منڈی روڈ پر بھی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، درخت سڑک پر گر گئے جس سے ٹریفک چند گھنٹے تک متاثر رہی ادھر تحصیلدار حویلی اظہر مجید نے بتایا کہ پونچھ میں چند سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی جنہیں بروقت صاف کیا گیا جبکہ یہاں بھی چند مکانات کو لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے دائرہ اختیار میں ایک خاندان کو منتقل کیا گیا ہے لیکن خوش قسمتی سے یہاں اس بارش کے دوران کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا وہیں ایس ایچ او منڈی شام لال اور دیگر حکام نے بتایا کہ تحصیل منڈی کی حدود میں کچھ لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی، بارش کا پانی جندرولا کے رہائشی مقصود احمد کے گھر میں داخل ہ